You are currently viewing ڈرامہ ”ففٹی ففٹی“ سے شہرت پانے والے مزاحیہ اداکار ماجد جہانگیر انتقال کرگئے

ڈرامہ ”ففٹی ففٹی“ سے شہرت پانے والے مزاحیہ اداکار ماجد جہانگیر انتقال کرگئے

لاہور (ڈیسک) ماضی کے یاد گار مزاحیہ ڈرامے ”ففٹی ففٹی“ میں لوگوں ہنسانے والے سینئر اداکار ماجد جہانگیر انتقال کرگئے۔
ڈرامہ سیریل ”ففٹی ففٹی“ سمیت دیگر ڈراموں میں اپنی اداکار ی سے ناظرین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکار ماجد جہانگیر کا لاہور میں انتقال ہوگیا۔ ماجد جہانگیر ایک ماہ قبل گھر پر بستر سے گر گئے تھےجس کے باعث سے ان کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا تھا، اہل خانہ کے مطابق ہڈی میں فریکچر کے بعد انہیںلاحق سانس کے مرض میں بھی شدت آگئی تھی۔ ماجد جہانگیر کے بیٹے فہد ماجد کا کہنا ہے کہ والد کی تدفین کراچی میں ہوگی۔ یاد رہے کہ ماجد جہانگیر نے 80 کی دہائی میں ڈرامہ سیریز ”ففٹی ففٹی“ سے شہرت پائی تھی۔ دریں اثناء ماجد جہانگیر کے انتقال پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7