You are currently viewing ڈاکٹر طاہر القادری کا اداکار افضال احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت

ڈاکٹر طاہر القادری کا اداکار افضال احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور (ڈیسک) تحریک منہاج القرآن کے سرپرست اعلی ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے فلم ٹی وی اور اسٹیج کے سینئر اداکار افضال احمد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ہفتہ کوجاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ افضال احمد مرحوم نے اپنی فنی زندگی میں ہر کردار کو بخوبی نبھایا،افضال احمد مرحوم ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ افضال احمد مرحوم ایک بڑے اداکار تھے اور دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان تھے،مرحوم نے انتہائی محنت اور لگن سے فن کی دنیا میں اپنا ایک منفرد مقام بنایا۔
انہوں نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش و بلند ی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔