کراچی (نیو زڈیسک) معروف معالج اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر ادیب رضوی کو ایک اور اعزاز سے نوازا دیا گیا۔
امریکن یورولوجیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹرادیب رضوی کو ان کی طبی میدان میں خدمات پر ہیومنیٹیرین ریکگنیشن ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا ہے۔
ڈاکٹر ادیب رضوی کو یہ ایوارڈ ان کی انسانی خدمات کے نتیجے میں دیا گیا، انھوں نے جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا پبلک ہیلتھ کیئر ادارہ قائم کیا اور گردوں کے مریضوں کے مفت علاج کا بیڑا اٹھایا۔
ڈاکٹر ادیب رضوی کو اس سے قبل بھی کئی ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔