You are currently viewing ڈاکٹرز اور فارما کمپنیوں کا گٹھ جوڑ توڑنے کے لیے وزرات صحت متحرک

ڈاکٹرز اور فارما کمپنیوں کا گٹھ جوڑ توڑنے کے لیے وزرات صحت متحرک

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزارت صحت نے سرکاری ڈاکٹروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی لگادی۔
وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق سرکاری ڈاکٹروں کے فارما کمپنیوں اور ڈونرز کے خرچے پربیرون ملک جانے پرپابندی لگادی ہے، سرکاری ڈاکٹروں کو بیرون ملک کانفرنسز اور سیمینار کے لیے چھٹی نہیں ملے گی۔
حکام نے بتایا کہ فیصلے کا مقصد ڈاکٹروں اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا گٹھ جوڑ توڑنا ہے، ڈاکٹروں اور فارما کمپنیوں کے گٹھ جوڑ کو توڑنے کے لیے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔
حکام کے مطابق وفاقی وزارت صحت کا فیصلہ وفاقی اسپتالوں کے ڈاکٹروں پر لاگو ہوگا جبکہ پورے ملک میں ڈاکٹروں پر وٹامنز، منرلز اور فوڈ سپلیمنٹس لکھنے پر پابندی عائد ہے۔
علاوہ ازیں کرپشن کے خلاف پی ایم ڈی سی اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو متحرک کردیا گیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.