You are currently viewing ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل برقرار ، انٹر بینک میں 220.50 کا ہو گیا

ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل برقرار ، انٹر بینک میں 220.50 کا ہو گیا

کراچی (ڈیسک) پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل جاری ہے۔ آج کاروبار کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے اور گیارہ پیسے کا اضافہ دیکھا گیا، اضافے کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ 220.50 روپے ہو گئے۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 230 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں تقریبا 10 روپے کا واضح فرق دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کرنسی مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سٹے باز اور مافیا ڈالر کو مہنگا کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، دوسری جانب ڈالر کی اسمگلنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہاہے۔ چار دن کے دوران ڈالر کے انٹر بینک ریٹ میں تقریباً 4 روپے اور اوپن مارکیٹ ریٹ میں 10 روپے کا بڑا اضافہ ہو چکا ہے جو تشویش ناک ہے۔