You are currently viewing ڈالر کی قدر میں معمولی کمی، 297سے نیچے آ گیا

ڈالر کی قدر میں معمولی کمی، 297سے نیچے آ گیا

کراچی (ڈیسک) غیر قانونی کرنسی ایکس چینج کمپنیوں پر حکومتی کریک ڈائون کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، ڈالر کی قیمت میں تسلسل کے ساتھ کمی دیکھی جا رہی ہے۔
آج بھی ڈالر کی قیمت معمولی کم ہو گئی، آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر 35پیسے کم ہو گیا۔
کمی کے بعد ڈالر کی انٹر بینک مارکیٹ میں قدر 296.50روپے ہو گئی۔
گزشتہ ہفتے ڈالر 296.85پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج ملے جلے رجحان کے ساتھ کاروبا رکا آغاز ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس میں16پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
ہنڈرڈ انڈیکس بڑھنے کے بعد 45ہزار 770کی سطح پر آ گیا۔
اس سے قبل کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 45ہزار 753پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔