You are currently viewing ڈالر کی اونچی اڑان، گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

ڈالر کی اونچی اڑان، گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

کراچی (ڈیسک) پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کے سبب مہنگائی کے اثرات سامنے آ نا شروع ہو گئے، ملک میں گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کر دیا گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، انڈس موٹرز کمپنی نے ڈالر کے بڑھتے ریٹ، مہنگائی اور پیداواری لاگت کو بنیاد بنا کر اپنی تیار کردہ گاڑیوں کی قیمت میں تقریباً 4لاکھ روپے تک کا بڑا اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق گاڑیوں کی قیمت میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کی 12تاریخ کے بعد بک کی جانے والے گاڑیوں پر کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق ٹویوٹا یارس 1.3 جی ایل ایم ٹی کی پرائس 38لاکھ انیس ہزار روپے تھی، اضافے کے بعد اس گاڑی کی قیمت 40لاکھ نواسی ہزار روپے ہو گئی ہے۔
یارس 1.3 جی ایل آئی سی وی ٹی کی سابقہ قیمت 40 لاکھ 69 ہزار روپے تھی جو بڑھا کر 43 لاکھ 39 ہزار روپے ہو چکی ہے۔
1.6ا ٹلس ایکس ایم ٹی کی نئی قیمت 52 لاکھ 69 ہزار روپے، کرولا 1.6 اٹلس ایکس سی وی ٹی آئی کی نئی قیمت 57 لاکھ 49 ہزار روپے، کرولا 1.6 اٹلس ایکس سی وی ٹی آئی ایس ای کی نئی قیمت 63لاکھ 19 ہزار روپے، 1.8 ایکس سی وی ٹی گرینڈی کی نئی قیمت 66لاکھ 49 ہزار روپے ہو چکی ہے، یاد رہے کہ ٹویوٹا کے دیگر ماڈلز کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔