You are currently viewing ڈالر کو 200 سے نیچے لانے کی کوشش کریں گے، ڈار

ڈالر کو 200 سے نیچے لانے کی کوشش کریں گے، ڈار

دبئی (ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اسحق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالر کو 200 سے نیچے لانے کی کوشش کریں گے، چار سال میں معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا گیا، ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے حکومت میں آنے کا فیصلہ کیا۔ وہ دبئی میں مسلم لیگ ن کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کئی بار سری لنکا بننے کے قریب پہنچ گیا تھا، ہمارا عزم ہے کہ روپے کی قدر کو بہتر کیا جائے۔ ڈالر اور روپے میں توازن پیدا کرنے کے لیے بھرپور کام کر رہے ہیں۔ ماضی میں ڈالر کو آزاد چھوڑ کر معیشت کا ستیا ناس کر دیا گیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملکی قرضوں میں چار ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا، انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر پوری طرح عمل کریں گے، اس سال 34 ارب ڈالر کی ضرورت ہے جس کے حصول کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔