You are currently viewing ڈالر کو پر لگ گئے، دو روپے مہنگا ہونے کے بعد 281.25کا ہو گیا

ڈالر کو پر لگ گئے، دو روپے مہنگا ہونے کے بعد 281.25کا ہو گیا

کراچی (ڈیسک) آج کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی اونچی پرواز جاری ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں دو روپے کا اضافہ ہو گیا، اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 281.25روپے ہو گئی۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279.26روپے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری ہے، اس وقت اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
آج صبح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 286پر بند ہوا تھا۔