You are currently viewing ڈالر منہ کے بل زمین پر آ رہا، قیمت 14روپے کم ہو گئی

ڈالر منہ کے بل زمین پر آ رہا، قیمت 14روپے کم ہو گئی

کراچی (ڈیسک) آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر اچانک منہ کے بل زمین پر آ رہا، ڈالر کی قیمت میں 14روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ملک کی سیاسی صورت حال غیر یقینی ہونے کے باعث جمعرات کو ڈالر دیکھتے ہی دیکھتے 299تک جا پہنچا تھا۔
سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے اور ملکی سیاست میں اتار چڑھائو کے اثرات ڈالر کی قیمت پر اثر انداز ہوئے۔
صبح کاروبار کے شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد ڈالر تقریباً 11روپے سستا ہو کر 288روپے ہو گیا۔
لیکن ڈالر کی قیمت میں یہ کمی یہیں تک نہ رکی بلکہ کچھ دیر بعد مزید کم ہو کر 14روپے تک جا پہنچی۔
اب سے کچھ دیر قبل تک انٹر بینک میں ڈالر کے ریٹ 284روپے 90پیسے پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔