You are currently viewing ڈالر دوبارہ بلندیوں کی جانب گامزن، قیمت میں دو روپے کا اضافہ

ڈالر دوبارہ بلندیوں کی جانب گامزن، قیمت میں دو روپے کا اضافہ

کراچی (ڈیسک) امریکی ڈالر ایک بار پھر بلندیوں کی جانب گامزن ہے، آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں دو روپے دس پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 2روپے 10پیسے مہنگا ہونے کے بعد 280روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن انٹر بینک میں ڈالر 277روپے 90پیسے پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض ڈیل طے ہونے کے باوجود جب تک فنڈز کی ٹرانسفر نہیں ہو جاتی اس وقت تک مارکیٹ غیر یقینی سے دوچار رہے گی، آئی ایم ایف سے رقم پاکستانی حکومت کو منتقل ہو جانے کے بعد روپے کی قیمت میں بہتری کی توقع ہے۔