You are currently viewing ڈالر ایک بار پھر تگڑا ہونے لگا، 283.42 کا ہو گیا

ڈالر ایک بار پھر تگڑا ہونے لگا، 283.42 کا ہو گیا

کراچی (ڈیسک) پاکستانی روپے کی ترقی کا سفر رک گیا جب کہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک بار پھر تگڑا ہونے لگا۔
آج انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 77پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 283.42روپے پر پہنچ گیا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کے اثرات مرتب ہوئے اور قیمت ایک روپے بڑھ گئی۔
ایک روپے اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 284.50روپے کا ہو گیا۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں وزارت خزانہ کے حکام سے ملاقات کر چکا ہے، مکمل جائزے کے بعد پاکستان کو آئندہ امدادی قسط کے اجراء کا فیصلہ کیا جائے گا۔