You are currently viewing چین کے چنگھائی صوبہ میں 6.0 شدت درجے کا زلزلہ

چین کے چنگھائی صوبہ میں 6.0 شدت درجے کا زلزلہ

بیجنگ(ڈیسک)چین کے شمال مغربی صوبہ چنگھائی میں 6.0 شدت درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سنٹر (سی ای این سی) کے مطابق زلزلہ ہفتہ کومقامی وقت کے مطابق صبح 12بجکر21 منٹ پر چنگھائی صوبے کے ڈیلنگا شہر اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزے کا مرکز ڈیلنگا شہر سے شمال مشرق کی جانب 126کلومیٹر دور10کلو میٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے فوری طورپر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔