بیجنگ (ڈیسک) چین کے سابق صدر وکمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل جیانگ ژیمن 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق حکمران کمیونسٹ پارٹی، پارلیمنٹ، کابینہ اور فوج کی طرف سے چینی عوام کے نام ایک خط میں انتقال کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کامریڈ جیانگ ژیمن انتقا ل کرگئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ جیانگ ژیمن ایک شاندار لیڈر تھے،ان کی موت ہماری پارٹی ، فوج اور تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ واضح رہے کہ جیانگ ژیمن 1989 سے 2002 تک چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری، 1989 سے 2004 تک سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین اور 1993 سے 2003 تک ملک کے صدر رہے۔
چین کے سابق صدر کامریڈ جیانگ ژیمن 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- Post author:Umer Khan
- Post published:30/11/2022 15:28
- Post category:دنیا
- Post last modified:30/11/2022 15:28
- Reading time:1 mins read
Tags: bejing, China, Former President of the People's Republic of China, jiang zemin, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news