You are currently viewing چین کے بارے میں معلومات کی فراہمی روک دیں گے، امریکی انتباہ

چین کے بارے میں معلومات کی فراہمی روک دیں گے، امریکی انتباہ

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:14/03/2019 16:37
  • Reading time:1 mins read

واشنگٹن(ڈیسک)امریکا اور یورپی اقوام کے مابین تعلقات میں حالیہ کچھ عرصے میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔ اب ایک نئی پیش رفت وہ امریکی انتباہ ہے، جو جرمن حکومت کو چین کے بارے میں معلومات کی فراہمی کو روکنے کے حوالے سے کیا گیا ہے۔

امریکا نے اپنے اہم اتحادی ملک جرمنی کو متنبہ کیا ہے کہ واشنگٹن حکومت چین سے متعلق حساس معلومات کی فراہمی کو محدود کر سکتی ہے اگر اِس یورپی اتحادی ملک نے تیز رفتار انٹرنیٹ ورک نظام کی تنصیب کے لیے چینی کمپنیوں کا سہارا یا معاونت حاصل کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بیان جرمن دارالحکومت سے امریکی سفارت خانے کے بیان میں کہاگیا۔ امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ جرمنی میں ٹیلی کام کے شعبے میں پیشہ ورانہ خدمات مہیا کرنے والے ناقابل اعتماد اداروں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ امریکی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق اگر ایسا ہوتا ہے تو حساس معلومات کے تبادلے پر سوالات کھڑے ہو جائیں گے۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے یہ بیان معتبر امریکی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے تناظر میں سامنے آیا ، اس رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے جرمنی میں فائیو جی انٹرنیٹ نظام کی تنصیب میں شامل کی جا رہی ہے۔اس حوالے سے امریکی سفیر رچرڈ گرینل نے ایک خط جرمن وزیر اقتصادیات کو تحریر کیا۔ اس خط میں سفیر نے لکھا کہ حساس معلومات کے دو طرفہ تبادلے کا موجودہ سلسلہ اْسی صورت میں جاری رہ سکتا ہے اگر جرمن حکومت نیٹ ورک نظام کی تنصیب سے چینی کمپنیوں کو باہر کرتی ہے۔یہ امر اہم ہے کہ جرمنی میں موبائل ٹیلی فونز کے لیے فائیو جی فریکوئنسیوں کا اجراء سال رواں کی دوسری ششماہی میں ہو گا۔ 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.