کابل (ڈیسک)چین کی حکومت کی جانب سے عطیہ کردہ کورونا وائرس ویکسین کی دوسری کھیپ افغانستان پہنچ گئی۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سلسلے میں کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چین کے سفیر وانگ یو اور افغانستان کی وزارت صحت عامہ کے نائب وزیر عبدالباری عمر نے شرکت کی۔وانگ یونے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے افغانستان کی سیاسی صورتحال تبدیل ہوئی ہے چین نے افغانستان کو ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں اور دیگر طبی سامان عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کو موجودہ مشکلات پر قابو پانے میں مدد کرنے کے لیے چین اب افغانستان کے لیے 200 ملین یوآن (31 ملین امریکی ڈالر) کی ہنگامی امداد پر کام تیز کر رہا ہے جس میں خوراک، موسم سرما کی اشیا کی فراہمی، ویکسین اور ادویات شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چین بڑی مقدار میں چلغوزے درآمد کر رہا ہے جس سے افغان کاشتکاروں کی آمدنی سینکڑوں ملین امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گی۔