بیجنگ(ڈیسک) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے ایران کے جوہری مسئلےکے حوالے سے منعقدہ وزرائے خارجہ کے ویڈیو اجلاس میں شرکت کی۔
وانگ ژی نے کہا کہ موجودہ ایرانی ایٹمی صورتحال نازک موڑ پر ہے،امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ وہ معاہدے میں واپس شامل ہوجائیں گے تاہم ایران پر امریکی دبا اب بھی بڑھ رہا ہے۔ اس وقت جامع معاہدے کو نہ صرف درست راہ پر واپس آنے کا ایک موقع مل رہا ہے بلکہ غیر معمولی خطرات اور چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں چین چار تجاویز پیش کرتا ہے ،پہلی تجویز یہ کہ ،اس معاہدےکا مکمل تحفظ کیا جائے ۔دوسری معاہدے میں واپسی کے لیے امریکہ پر زور ڈالا جائے ۔ تیسری تجویز کہ معاہدے پر عملدرآمد کے دوران تنازعات سے منصفانہ اور معقول طور پر نمٹا جائے اور چوتھی تجویز یہ ہے کہ علاقائی امن کے مسئلے کو مناسب طریقے سے حل کیا جائے۔