کابل (ڈیسک)چین کی افغانستان کے لئےہنگامی امدادی سامان کی نئی کھیپ کابل ایئر پور ٹ پرپہنچ گئی
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی جانب سے عطیہ کردہ امدادی سامان حوالے کرنے کی تقریب کابل ایئر پورٹ پرہوئی جس میں افغانستان میں چینی سفیر وانگ یو اور افغان نگران حکومت کے مہاجرین امور کے قائم مقام وزیر خلیل الرحمان حقانی نے شرکت کی۔وانگ یو نے تقریب میں کہا کہ چین کی جانب سےنے افغانستان کے لیے فراہم کردہ ہنگامی امدادی سامان میں کمبل ، جیکٹیں اورموسم سرما کی دیگر اشیاشامل ہیں جن کی افغان عوام کو فوری ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ چین خوراک سمیت دیگر امدادی سامان کی تیاری جاری رکھے گا اور انہیں بہت جلدافغان عوام تک پہنچا دیا جائے گا۔ اس موقع پر افغان قائم مقام وزیر خلیل الرحمان حقانی نے امدادی سامان فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا کیونکہ بہت سے افغان شہری مشکل وقت کا سامنا کر رہے ہیں۔رواں سال کے آغاز کے بعد سے ، 634،000 سے زائد افغان شہری ملک میں تنازعات کی وجہ سے بے گھر ہو چکے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2012 کے بعد سےاب تک تقریبا 5.5 ملین افغانی نقل مکانی کر چکے ہیں۔