You are currently viewing چین کا ماونٹ ایورسٹ پر دنیا کا بلند ترین موسمیاتی سٹیشن قائم

چین کا ماونٹ ایورسٹ پر دنیا کا بلند ترین موسمیاتی سٹیشن قائم

بیجنگ(ڈیسک)چین نے ماونٹ ایورسٹ پر دنیا کا بلند ترین میٹرولوجی سٹیشن قائم کردیا ہے۔

چین کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گلیشئیر محقق اور سائنس دان یاوتانڈونگ کی زیرِ قیادت تحقیقی ٹیم نے 8 ہزار 800 میٹر کی بلندی پردنیا کا بلند ترین میٹرولوجی سٹیشن نصب کر دیا ہے،یہ سٹیشن دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر گلیشئیر کی موٹائی کی پیمائش کے اہل حساس آلات پر مشتمل ایشیا کے 10 بڑے دریاوں آبی ماخذ میں موسم اور برفانی تہہ کی صورتحال سے متعلق ڈیٹا فراہم کرے گا، اس سے قبل 2019 میں امریکا اور انگلینڈ کی جانب سے 8 ہزار 430 میٹر بلندی پر بالکونی نامی موسمیاتی سٹیشن قائم کیا گیا تھا۔ چینی سائنس دان پِیک ڈیوٹی نامی اس تحقیقی منصوبے میں ماونٹ ایورسٹ پر 5 ہزار 200 سے 8 ہزار 800 میٹر کی بلندیوں پر 8 میٹرولوجی مانیٹرنگ سٹیشن لگانے کا پروگرام بھی رکھتے ہیں۔ ان سٹیشنز میں سے 4 کو 7 ہزار میٹر سے زائد کی بلندی پر لگانے کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔28 اپریل کو شروع ہونے والی اس کشف ڈیوٹی میں 16 گروپس پر مشتمل 270 سیزیادہ ماہرین شامل ہیں۔واضح رہے کہ 2020 میں چینی اور نیپالی سائنس دانوں کے مشترکہ پیمائشی کام کے نتیجے میں ماونٹ ایورسٹ کی بلندی 8 ہزار 848 میٹر 84 سینٹی میٹر پیمائش کی گئی تھی۔