بیجنگ(ڈیسک)چین نیشمال مغربی چین کے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے 3 نئے سیٹلائٹ کوکامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج دیا۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق تینوں سیٹلائٹس کو لانگ مارچ-11 کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا اور تینوں اپنے طے شدہ مدار میں داخل ہو گئے ہیں۔تین سیٹلائٹس ٹرینپنگ۔ اے۔2،ٹرینپنگ۔ بی۔2اور ٹرینپنگ۔ اے۔3 ماحولیاتی خلائی ماحول کا سروے اور مدار سے متعلق پیشینگوئی کے ماڈل کی اصلاح جیسی خدمات فراہم کریں گے۔جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر نے کہا ہے کہ مذکورہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 413 واں مشن تھا۔