بیجنگ (ڈیسک)چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچوان میں 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سنٹر کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچوان میں مقامی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 7بجکر پر 5.1 شدت درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلے کے بعد کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔