You are currently viewing چین میں 5 جی کنکشنز کی تعداد 2025 تک تقریبا 90کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ جائے گی

چین میں 5 جی کنکشنز کی تعداد 2025 تک تقریبا 90کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ جائے گی

  • Post author:
  • Post category:ٹیکنالوجی
  • Post last modified:30/03/2022 16:39
  • Reading time:1 mins read

شنگھائی (ڈیسک)چین میں 5 جی کنکشنز کی تعداد 2025 کے آخر تک 89 کروڑ20 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق موبائل آپریٹرز کی بین الاقوامی تنظیم جی ایس ایم اے کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چین میں 5 جی کنکشنز کی تعداد 2025 کے آخر تک 89 کروڑ20 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ ایسوسی ایشن کی تازہ ترین تجزیاتی رپورٹ دی موبائل اکانومی چائنہ 2022 کے مطابق چینی مین لینڈ میں 5 جی کی مستحکم مانگ نے اسے دنیا کی واحد سب سے بڑی 5 جی مارکیٹ بنا دیا ہے، جس کے 5 جی کنکشنز کی تعداد 2021 کے آخر تک دنیا بھر کی مجموعی تعداد کا 75 فیصد سے زیادہ ہے۔ جی ایس ایم اے کے گریٹر چائنہ کے سربراہ سیہان بو چھین نے کہا ہے کہ چین 5جی کی سرکردہ مارکیٹوں میں سہر فہرست ہے جو صنعتوں کی ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔