بیجنگ (ڈیسک)چین میں کورونا وائرس کے 1,275 نئے کیس سامنے آئے ہیں،جن میں 1,219 کیسز مقامی سطح پر منتقلی جبکہ 56 اوورسیز کیسز ہیں۔
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے پیر کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 1,275 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب متاثرہ کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 44ہزار 515 ہوگئی جبکہ اموات 4ہزار 638ہیں۔ چین کے سرکاری ٹی وی چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک(سی جی ٹی این) کے مطابق گزشتہ روز 5,134 ایسے نئے کیس رپورٹ ہوئے جن میں علامات ظاہر نہیں ہوئیں اور علامات ظاہرنہ ہونے والے38ہزار 649 مریض اب تک طبی نگرانی میں ہیں۔