You are currently viewing چین میں سردی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،پارہ منفی 28 ڈگری کو چھو گیا

چین میں سردی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،پارہ منفی 28 ڈگری کو چھو گیا

بیجنگ ( ) موسم کی شدت نے اب رخ کیا چین کا،جہاں درجہ حرارت منفی 28 تک جاپہنچا ہے،اور چین میں سردی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے،معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گے،اور شدید سردی پڑنے کے بعد تمام اسکول بند کردیئے گئے ساتھ ہی  امدادی ٹیموں کو ہروقت تیار رہنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئیں ہیں۔

بیجنگ کے محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت منفی 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ منگولیا کے یاکیشی میں منفی 28 ڈگری، ژن جیانگ کے مغربی حصے میں منفی 26، شمال مشرقی صوبے ہیلونجیانگ میں منفی 19، چنگچن میں درجہ حرارت منفی 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7