You are currently viewing چین: رہائشی عمارت میں آگ بھڑکنے سے  15 افراد ہلاک

چین: رہائشی عمارت میں آگ بھڑکنے سے 15 افراد ہلاک

جیانگسو(نیوز ڈیسک) چین کے شہر نانجنگ میں رہائشی عمارت میں آگ بھڑکنے سے 15 افراد ہلاک جبکہ 44 جھلس کر زخمی ہوگئے۔
چینی حکام کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔
آگ عمارت کی پہلی منزل سے شروع ہوئی جہاں الیکٹرک موٹر سائیکلیں پارک تھیں۔
چند گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7