You are currently viewing چین:   دنیا میں پہلی سہ ماہی کے دوران موبائل گیمنگ پر 22 ارب ڈالرز خرچ

چین: دنیا میں پہلی سہ ماہی کے دوران موبائل گیمنگ پر 22 ارب ڈالرز خرچ

بیجنگ (ڈیسک)دنیا بھر میں صارفین نے سال 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران گوگل پلے اور ایپ اسٹور کی موبائل گیمز پر 22 ارب امریکی ڈالرز خرچ کئے۔

چینی خبر رساں اداے کے مطابق عالمی ایپ مارکیٹ کو اعدادوشمار فراہم کرنے والی کمپنی ڈیٹا۔اے آئی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر رواں سال جنوری سے مارچ کے عرصہ کے دوران موبائل گیمز پر مجموعی اخراجات 22 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئے جو کہ 2020 میں اسی عرصہ کے مقابلے میں 42 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین، امریکہ اور جاپان ایپ اسٹور اور گوگل پلے پر صارفین کی جانب سے خرچ کے حوالے سے سب سے بڑی عالمی منڈیاں ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیا بحرالکاہل خطے کے صارفین نے آئی او ایس ڈیوائسز پر سب سے زیادہ خرچ کیا جبکہ مزید کہا گیا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ان کے اخراجات میں گزشتہ سہ ماہی کی نسبت 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔