چین اور امریکہ کے درمیان رابطے برقرار ہیں، وائرس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے،چینی وزارت خارجہ

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:13/08/2020 13:33
  • Reading time:1 mins read

بیجنگ (ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ باہمی احترام کی بنیاد پر ہر سطح پر اور تمام شعبوں میں بات چیت کرسکتے ہیں اور اس وقت دونوں کے درمیان رابطے برقرار ہیں۔

ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس بنی نوع انسان کا مشترکہ دشمن ہے، چین نے ہمیشہ اس بات پر زور ہے کہ دنیا کے تمام ممالک اس سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ وائرس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور ایک دوسرے پر الزام تراشی سے گریز کرنا چاہیے۔امریکی وزیر صحت کے انسداد وبا سے متعلق چین کی کوششوں کو بدنام کرنے کی کوشش کے حوالے سے ترجمان نےکہا کہ اپنے سیاسی مفادات کے لیے کیے جانے والے اس عمل کو ختم کیا جانا چاہیے،امریکی وزیرصحت کو امریکی عوام کی جانیں بچانے پر توجہ دینی چاہیے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.