منچوریا (نیوز ڈیسک) امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شمال مشرقی علاقے میں اسکول کے جمنازیم کی چھت گرجانے سے طالبات سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وقوعہ کے وقت طالبات پر مشتمل ٹیم جمنازیم میں پریکٹس کررہی تھی جس میں 2 کوچ اور 17 خواتین کھلاڑی شامل تھیں۔
انتظامیہ کی جانب سے حادثے میں مرنے والوں کی عمریں نہیں بتائی گئی ہیں تاہم والدین کے مطابق مرنے والوں کی عمریں 15 سے 16 سال کے درمیان ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمنازیم کی چھت برابر والی عمارت میں ہونے والے تعمیراتی کام کی وجہ سے گری جہاں بارش کے باعث چھت پر رکھا گیا تعمیراتی سامان نیچے آگرا۔