کراچی (نیوز ڈیسک)چینی کی قیمت میں اضافے کے بعد ہوٹل مالکان نے چائے کی قیمت بڑھا دی۔
کراچی میں کٹ چائے کا کپ 50 روپے کے بجائے 60 روپے میں فروخت کیا جانے لگا۔
سادہ چائے کے کپ کی قیمت میں بھی 10 روپے بڑھا دیئے گئے جو 60 کے بجائے اب ہوٹلوں پر 70 روپے میں دستیاب ہے۔
دودھ پتی چائے کے کپ کی قیمت بھی 10 روپے بڑھنے کے بعد 80 روپے کا کردیا گیا۔
ہوٹل مالکان نے دودھ، پتی کے ساتھ بجلی اور گیس کی بڑھتے نرخوں کو قیمتوں میں اضافے کا باعث قرار دیا۔
دریں اثناء پشاور میں بھی چینی مہنگی ہونے پر چائے خانوں پر بڑی چینک پر 30 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جو120 کے بجائے 150 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔
درمیانے سائز کی چینک 50 روپے سے بڑھ کر 80 روپے کی ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ مہنگائی کے باعث کراچی میں چائے کے ہوٹلوں پر عوام کے رش میں نمایاں کمی ہوگئی ہے۔