You are currently viewing چینی کی قیمت  میں ساڑھے تین روپے کا اضافہ، 150روپے کلو ہوگئی

چینی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے کا اضافہ، 150روپے کلو ہوگئی

کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں چینی کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ، چینی 150 روپے فی کلو ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ہول سیل بازار میں چینی کی فی کلو قیمت 3 روپے 50 پیسے بڑھنے کے بعد فی کلو چینی 150 روپےکی ہوگئی۔
چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ہول سیل بازار میں 50 کلو چینی کا تھیلہ 7500 روپے کا ہوگیا ہے۔