You are currently viewing چینی پولیس کا وفد لاہور پہنچ گیا، سی پی او کا دورہ، آئی جی سے ملاقات

چینی پولیس کا وفد لاہور پہنچ گیا، سی پی او کا دورہ، آئی جی سے ملاقات

لاہور (نیوز ڈیسک) چین کے صوبہ جیانگ سو کی پولیس کا اعلیٰ سطح کا وفد 5 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گیا۔
وفد نے لاہور میں سینٹرل پولیس آفیس سمیت واہگہ بارڈر کا دورہ کیا۔
جیانگ سو کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پبلک سکیورٹی تین یونگ شنگ کی قیادت میں چینی پولیس کے وفد نے سی پی او کا دورہ کرکے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پنجاب اور جیانگ سو پولیس کے درمیان ٹریننگ، سکیورٹی اور اسٹریٹیجک تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ انویسٹی گیشن، آپریشنز اور آئی ٹی امور میں ٹریننگ، جدید اسلحہ اور لاجسٹکس کے لیے چینی تعاون کے خواہاں ہیں۔
تین یونگ شنگ نے مختلف پراجیکٹس پر مامور چینی ماہرین کوبھرپور سکیورٹی کی فراہمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئی تشکیل کردہ پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ پولیس کو چینی پولیس کے ماہرین تربیت دیں گے۔
چینی پولیس کے وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے لیے ٹیکنیکل اور لاجسٹکس سپورٹ اور جدید تربیت جاری رکھیں گے۔
چینی پولیس کے وفد کو سی پی او آمد کے موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور سینئر پولیس افسران نے پنجاب کی روایتی پگڑیاں پہنائیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.