بیجنگ (ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں ویڈیو لنک کے ذریعے یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا ون ڈیئر لیین سے ملاقات کی۔
چینی ریڈیو کے مطابق اس دوران شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ کورنا وبا پھوٹنے کے بعد سے چین اور یورپی یونین ایک دوسرے کی حمایت اور مدد کررہے ہیں، چین یورپی یونین کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین بالادستی کے بغیر امن چاہتا ہے،چین دنیا کے لیے موقع ہے ، خطرہ نہیں۔ چین اصلاحات اور او پن پالیسی کو مزید فروغ دے گا۔ چین ساتھی ہے ، مخالف نہیں۔انہوں نے کہا کہ چین اور یورپ کے مفادات کے درمیان کوئی ٹکراﺅ نہیں ، دونوں کے درمیان تعاون مسابقت سے کہیں بڑھ کر ہے اور اتفاق رائے اختلاف سے کہیں زیادہ ہے۔چینی صدر نے کہا کہ دنیا کی دو بڑی طاقتوں، دو بڑی مارکیٹوں اور دو بڑی تہذیبوں کی حیثیت سے چین اور یورپ کا موقف اور تعاون عالمی اہمیت کا حامل ہے۔دونوں چیئر مینوں کے ساتھ چین اور یورپ کے درمیان اہم سیاسی ایجنڈوں کو آگے بڑھانا اور باہمی تعلقات کو نئی بلندی تک لے جانا چاہتا ہوں۔ یورپی کونسل اور یورپی کمیشن کی صدر نے کہا کہ یورپی یونین چین کے ساتھ اتفاق رائے کو بڑھانے کے لئے مخلص رویے کے ساتھ سٹریٹجک بات چیت کرنا چاہتا ہے، یورپی یونین کثیرالجہتی کی حمایت کرتا ہے اور اقوام متحدہ ، عالمی تجارتی تنظیم ، اور جی 20 کے دائرہ کار میں صحت عامہ کے تحفظ ، موسمیاتی تبدیلی ، پائیدار ترقی ، اور افریقہ کے ساتھ تعاون جیسے بڑے معاملات پر چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔