You are currently viewing چینی صدر کی شینزو -12کے خلابازوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو
In this photo released by Xinhua News Agency, Chinese President Xi Jinping attends the G-20 Extraordinary Virtual Leaders' Summit on COVID-19 via video link in Beijing.

چینی صدر کی شینزو -12کے خلابازوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو

بیجنگ(ڈیسک)چینی صدر شی جن پنگ نے شینزو-12 کے خلابازوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کی۔

چینی صدر نے بدھ کوبیجنگ ایئرواسپیس کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نیے ہائی شنگ،لیوبومینگ اور تھانگ ہونگ بو خلاباز سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کی۔شی جن پنگ نے کہا کہ خلائی سٹیشن کی تعمیر چین کی ایرو سپیس انڈسٹری میں ایک اہم سنگ میل ہے اور انسانیت کے خلا کے پرامن استعمال کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔ شنزو- 12 کے خلاباز نئے عہد میں چین کی ایرو سپیس انڈسٹری میں انتھک جدوجہد کرنے والوں کے نمائندے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ خلاباز ایک دوسرے سے قریبی تعاون کریں گے اور کامیابی کے ساتھ مشن کو پورا کریں گے۔