بیجنگ(ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے قومی خودمختاری اور سلامتی کو تحفظ دینے کے موقف کا اعادہ کیا ہے۔
چین ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر شی جن پنگ نے چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن پر خطاب میں ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے حکومتی کوششوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین 2019ء میں اپنی 70ویں سالگرہ پر جوش انداز میں منائے گا۔ صدر شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ عوام کے تعاون سے ملک کی خود انحصاری برقرار رکھی جا ئے گی۔ عوامی جمہوریہ چین کے بانی ماوزے تْنگ بھی خود انحصاری پر زور دیا کرتے تھے۔ واضح رہے کہ ان کے اس خطاب سے پتہ چلتا ہے کہ چین اپنی قوت میں اضافے کے لیے کسی بھی ملک پر حد سے زیادہ انحصار نہیں کرے گا۔