You are currently viewing چینی صدر عالمی اقتصادی فورم کے ڈیووس ایجنڈامیں شریک ہوں گے
Chinese President Xi Jinping gestures during the closing ceremony for the 19th Party Congress held at the Great Hall of the People in Beijing, China, Tuesday, Oct. 24, 2017. China's ruling Communist Party moved Tuesday to confirm Xi Jinping's rise to becoming the country's most powerful leader in decades by amending its constitution to add his name and ideology. (AP Photo/Ng Han Guan)

چینی صدر عالمی اقتصادی فورم کے ڈیووس ایجنڈامیں شریک ہوں گے

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:20/01/2021 10:52
  • Reading time:1 mins read

بیجنگ(ڈیسک)چین کے صدر مملکت شی جن پنگ عالمی اقتصادی فورم کے ڈیووس ایجنڈا میں شرکت کریں گے۔

عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین کلاز شواب کی دعوت پر چین کے 25جنوری کو بیجنگ میں ویڈیو لنک کے ذریعے عالمی اقتصادی فورم کے ڈیووس ایجنڈا میں شرکت کریں گے اور خصوصی خطاب کریں گے۔اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا کہ کووڈ-19 کی وبا اب بھی پوری دنیا میں پھیل رہی ہے ، عالمی معیشت شدیدمشکلات کا شکار ہے ، اور عالمی چیلنجز سامنے آرہے ہیں۔انسانیت ایک مرتبہ پھر غیر یقینی موڑ پر کھڑی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس بات چیت سے عالمی اتفاق رائے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ عالمی باہمی اعتماد سازی کی بحالی ، عالمی تعاون کے فروغ اور عالمی برادری کو درپیش مسائل کے حل میں مزید موئثرکردار ادا کیا جا سکے گا،موجودہ صورتحال کے تناظر میں چینی صدر کی اجلاس میں شرکت اور اہم خطاب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.