You are currently viewing چینی سفارتخانے کا شانگلہ خودکش حملے کی تحقیقات کا مطالبہ

چینی سفارتخانے کا شانگلہ خودکش حملے کی تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ضلع شانگلہ میں خودکش حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر چینی سفارت خانے کا بیان سامنے آگیا۔
ترجمان چینی سفارت خانہ نےکہا ہے کہ چینی سفارت خانہ اور قونصل خانہ دہشت گرد حملےکی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گرد حملے میں دونوں ملکوں کے متاثرین سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔
چینی سفارت خانہ نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکام حملے کی مکمل تحقیقات کریں۔
چینی سفارت خانہ نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہری اور کمپنیاں مقامی سکیورٹی صورتحال پر گہری توجہ رکھیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.