بیجنگ(ڈیسک)چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس کی افتتاحی تقریب میں حکومتی ورک رپورٹ پیش کی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال چین کے لیے ایک غیر معمولی سال رہا ۔ کووڈ ۔19کی وبا اور عالمی معیشت میں شدید کساد بازاری کے تناظر میں چین نے وبا کی روک تھام و کنٹرول میں نمایاں کامیابی حاصل کی ۔ دنیا کی اہم معیشتوں میں چین مثبت شرح نمو کی حامل واحد بڑی معیشت ہے ۔ 2020 میں ، چین کی سالانہ جی ڈی پی میں 2.3 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ 11.86 ملین روز گار کے نئے مواقع پیدا کیے گئے ہیں ۔اسی برس 5.51 ملین دیہی غریب لوگوں کو غربت سے باہر نکالا گیا ہےاور تمام 52 غریب کاونٹیاں غربت سے نجات پا چکی ہیں ۔حکومتی ورک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پانچ سال کی مسلسل جدوجہد کے بعد چین کے 13 ویں پانچ سالہ منصوبے کے اہم اہداف کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکے ہیں اور اقتصادی سماجی ترقی میں نئی تاریخی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 سالوں میں ،چین کی جی ڈی پی 70 ٹریلین یوآن سے اس وقت 100 ٹریلین یوآن کی حد پار کر چکی ہے۔رواں برس چین کی جی ڈی پی کی شرح نمو چھ فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے۔