You are currently viewing چیف جسٹس نے لاء افسران سے کام کی بہتری کیلیے تجاویز طلب کرلیں

چیف جسٹس نے لاء افسران سے کام کی بہتری کیلیے تجاویز طلب کرلیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی زیر صدارت فراہمی انصاف میں آسانی سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس میں اٹارنی جنرل سمیت چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز اور پراسیکیوٹر جنرلز نے شرکت کی، اجلاس میں سینئر ترین جج جسٹس سردار طارق مسعود بھی شریک ہوئے۔
اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ کے زیادہ تر کیسز میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں فریق ہوتی ہیں، چیف جسٹس نے لاء افسران سے سپریم کورٹ کا کام بہتر بنانے سے متعلق تجاویز طلب کیں۔
لاء افسران نےسپلیمنٹری کاز لسٹ تاخیر سے جاری ہونے کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مقدمے کی تیاری کا وقت نہیں ہوتا، افسران کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی گئی۔
لاء افسران نےچیف جسٹس کی جانب سے اس نوعیت کا پہلا اجلاس بلانے کے اقدام کو سراہا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.