You are currently viewing چیف جسٹس قاضی فائز کے تین دن؛ سپریم کورٹ نے 56کیس نمٹا دیے

چیف جسٹس قاضی فائز کے تین دن؛ سپریم کورٹ نے 56کیس نمٹا دیے

اسلام آباد (ڈیسک) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیف جسٹس بننے کے تین روز کے اندر سپریم کورٹ نے 56کیس نمٹا دیے۔
اس حوالے سے تیار کردہ ایک رپورٹ کے مطابق تین دن کے دورانیے 19تا21ستمبر 313کیسز سماعت کے لیے مقرر ہوئے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے 5 بینچز نے 313 میں سے 174 کیسز نمٹا دیے۔
عدالتِ عظمیٰ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بینچ نے 49 میں سے 23 کیسز نمٹائے۔
جسٹس سردار طارق کے بینچ میں 87میں سے 70کیسز کا فیصلہ ہو گیا۔
اسی طرح جسٹس اعجازالاحسن کے بینچ میں 54میں سے 25 کیسز نمٹائے گئے۔
جب کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کے بینچ میں 75 میں سے 35 کیسوں کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جسٹس جمال مندوخیل کے بینچ میں 48کیسز کی شنوائی تھی جن میں سے 22 کیسز کے حتمی فیصلے کر دیے گئے۔