You are currently viewing چیف جسٹس سے پوچھ کر کمیشن بنانا ضروری نہیں، وفاقی وزیر قانون

چیف جسٹس سے پوچھ کر کمیشن بنانا ضروری نہیں، وفاقی وزیر قانون

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے پوچھ کر کمیشن بنانا ضروری نہیں۔
ایک بیان میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کچھ آڈیوز”اُن ہی“ کے عزیز و اقارب کے گرد گھومتی ہیں تو کمیشن ”اُن“ سے پوچھ کر کمیشن بنانا مفادات کے تصادم کے زمرے میں آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کمیشن مناسب سمجھے تو دیگر چیزوں کی بھی تحقیقات کر سکتا ہے، اگر فون ٹیپنگ ایجنسیوں نے کی ہے تو انہیں بھی ذمے دار ہونا چاہیے۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ کمیشن نے خود بھی واضح کر دیا ہے کہ یہ فیکٹ فائنڈنگ کمیشن ہے، کوئی متعلقہ معاملے پر کمیشن کو کچھ بتانا چاہے تو آ کر بتا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلیے قائم جوڈیشل کمیشن نے کارروائی کا آغاز کردیا جبکہ عمران خان نے آڈیولیکس کی تحقیقات کیلیے بننے والے جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.