کوئٹہ(ڈیسک)عدالت عالیہ بلو چستان کے ایک پریس ریلیزکے مطابق چیف جسٹس سیدہ طاہر ہ صفدر نے اسپیشل کورٹس اور ٹریبیونلز کے ججز کا اجلاس طلب کیا، جس میں انہوں نے اپنے مسائل بیان کیے اور محترمہ چیف جسٹس نے ان کے مسائل جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
چیف جسٹس نے خاص کرانسداد دہشت گردی کی عدالتوں اور احتساب عدالت کے ججز کو ہدایت کی کہ وہ مقدمات کو قانون کے مطابق جلدازجلد نمٹائیں۔