حیدر آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ایک ہی مطالبہ ہے الیکشن کی تاریخ دی جائے۔
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر زیادتی ہوئی، لوگوں کی سیٹ کم کی گئی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ تاریخ میں سب سے زیادہ زیادتی پیپلز پارٹی کےساتھ ہوئی۔ عوام ریلیف مانگ رہے ہیں، انہیں ریلیف دینا ہوگا۔
سابق صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اقتدار میں آکر چُن چُن کر سزا دلوائی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بےقصور نہیں ہیں، وہ پہلے سارے گناہوں کی سزا کاٹیں، پھر عدالتی فیصلہ قبول ہوگا۔
