اسلام آباد (ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی نے 9مئی کے دن ہونے والے پرتشدد اور جلائو گھیرائو کے واقعات سےلاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان واقعات سے پی ٹی آئی یا کارکنان کا کوئی تعلق نہیں ۔
نو مئی کے واقعات کی تفتیش کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے سوال کہا کہ آپ کی جانب سے اشتعال دلانے کے شواہد موجود ہیں
جس پر چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا میں گرفتار ہو گیا تھا، کسی کو فون کر کے اشتعال نہیں دلایا، گرفتاری کے دوران ایسا کرنا تو اور بھی محال ہے۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ارکان کا کہنا تھا ایسی ویڈیوز اور کلپس موجود ہیں جن میں مظاہرین آپ کا نام لیتے نظر آتے ہیں، جس پر عمران خان کا کہنا تھا کسی کو نہیں اکسایا سب اپنے طور پر کنٹومنٹ کے علاقے میں گئے، جلاؤ گھیراؤ میں میری پارٹی کے کارکن نہیں کوئی اور ملوث تھا۔
اطلاعات کے مطابق جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا وکیل کو عدالت میں بلائیےگا ہم تفتیش کرنے آئے ہیں، جےآئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جمعے کو 30منٹ اٹک جیل میں ملاقات کی۔