لاہور (ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی نے ایک ساتھ نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کے لیے خط لکھ دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے نیب کو لکھے گئے خط میں شامل تفتیش ہونے کی تاریخ میں تبدیلی کی درخواست کی گئی ہے۔
این سی اے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں بشریٰ بی بی نے شوہر کے ہمراہ نیب میں پیش ہونے کی درخواست کی گئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نیب 7 جون کی بجائے مجھے 8 جون کو شامل تفتیش کرلے۔
دریں اثناء خط میں بشریٰ بی بی نے بھی درخواست کی ہے کہ چونکہ میرے شوہر کل اسلام آباد آئیں گے، لہٰذا پردے کے باعث شوہر کے ساتھ کل نیب آنا چاہتی ہوں۔
