اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے لیے دبئی روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بریفنگ دیں گے۔
محسن نقوی آئی سی سی بورڈ اراکین کو چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے صبح سویرے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا اور پروجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔
دورے کے دوران چیئرمین پی سی بی نے انکلوژرز کی اپ گریڈیشن کے کام کا بھی معائنہ کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہیں بریفنگ بھی دی گئی تھی۔