You are currently viewing چیئرمین پشتونخوامیپ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل

چیئرمین پشتونخوامیپ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے چیئرمین پشتونخوامیپ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ 9 نے معطل کیے، وارنٹ گرفتاری کی معطلی آئندہ سماعت تک کی گئی ہے۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ پشتونخوامیپ کے سربراہ کی جانب سے وارنٹ کی عدم تعمیل کی گئی۔
جس کے بعد عدالت نےکیس کی آئندہ سماعت 31 مئی مقرر کردی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
وارنٹ گرفتاری میں پولیس کو ہدایت کی گئی تھی کہ محمود اچکزئی کو گرفتار کر کے آج عدالت میں پیش کیا جائے۔
ضلعی انتظامیہ نے محمود اچکزئی پر 11 مارچ کو کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.