You are currently viewing چیئرمین پاک سرزمین پارٹی  کی عمران خان پر حملے کی مذمت

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی کی عمران خان پر حملے کی مذمت

کراچی (ڈیسک) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفٰی کمال نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں عمران خان سمیت کئی کارکنان کے زخمی ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، مصطفٰی کمال نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جاں بحق کارکن کے لیے مغفرت اور عمران خان سمیت تمام زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔