You are currently viewing چیئرمین نیب کا سندھ میں  گندم چوری  اسکینڈل  کی تحقیقات کا حکم

چیئرمین نیب کا سندھ میں گندم چوری اسکینڈل کی تحقیقات کا حکم

اسلام آباد (ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نےسندھ میں گندم چوری اسکینڈل کی تحقیقات  کا حکم دے دیا ۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نیب سکھر کو محکمہ خوراک سندھ کے 2 مقدمات کی تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر سے سرکاری فنڈز برآمد کر کے خزانہ میں جمع کرائے جائیں۔

واضح رہے سندھ حکومت نے گندم چوری اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے نیب کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.