You are currently viewing چیئرمین نیب کااستعفےٰ فاشسٹ نظام کیخلاف بڑا قدم ہے، فواد

چیئرمین نیب کااستعفےٰ فاشسٹ نظام کیخلاف بڑا قدم ہے، فواد

لاہور (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے استعفیٰ دیے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کا استعفیٰ فاشسٹ نظام کے ٹوٹنے کی طرف بڑا قدم ہے۔
ٹویٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ آفتاب سلطان کے استعفے میں چیئرمین نیب کے لیے بھی بڑا پیغام چھپا ہے۔
آفتاب سلطان نے اپنے کام میں’مداخلت‘ کے خلاف استعفیٰ دیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وہ 22افسران جنھیں پنجاب میں مداخلت کے لیے لگایا گیا ہے، انہیں دعوت دیتا ہوں کہ وہ بھی اس نظام سے خود کو علیحدہ کریں، ان کا یہ عمل ہمارے وطن اور بیورو کریسی دونوں کے مفاد میں ہے۔
فواد نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کا استعفیٰ تحریک انصاف کے مؤقف کی جیت ہے، پہلے دن سے ہم کہہ رہے ہیں کہ این آر او دیے گئے قومی مجرموں کا ہدف ہی احتساب کے نظام کی تباہی تھا۔ انھوں نے سازش کے ذریعے اقتدار حاصل کیا اور سب سے پہلے ترامیم کے ذریعے نیب کو تباہ کیا اور اپنے خلاف کیس ختم کروائے۔ جو مجرم تھے وہ باعزت بنے بیٹھے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کہ 11 سو ارب کی چوری بچانے کے لیے انہوں نے نیب قوانین میں شرمناک ترامیم کیں۔
انھوں نے ریاستی ادارے سے درخواست کی کہ وہ مجرموں کے اشاروں پر کھیلنے کی بجائے آئین و قانون کی بالادستی کی راہ اختیار کریں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.