You are currently viewing چھ دن برف تلے دبے بھارتی فوجی کو زندہ نکال لیا گیا
MS 08

چھ دن برف تلے دبے بھارتی فوجی کو زندہ نکال لیا گیا

  • Post author:
  • Post category:رجحان
  • Post last modified:09/02/2016 15:35
  • Reading time:0 mins read

سیاچن (اسٹاف رپورٹر) سیاچن میں 6 روز بعد برف تلے دبے مردہ قرار دیئے گئے بھارتی فوجیوں میں سے ایک فوجی کو زندہ نکال لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چھ ہزار میٹر کی بلندی پر تقریباً آٹھ میٹر برف کے نیچے لانس نائیک ہنامن تھاپا اپنے نو ساتھیوں سمیت دفن ہوگئے تھے۔ ہنامن کے علاوہ دیگر بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ منفی چالیس ڈگری درجہ حرارت میں ریسکیو ٹیم نے ایک فوجی کو زندہ  نکال لیا۔

تاہم بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ تودے سے نکالے جانے والے فوجی کی حالت ابھی تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ برفانی تودہ پچھلے بدھ کوسیاچن کے شمالی علاقے میں قائم بھارتی فوجی چوکی پر گرا تھا۔